نئی دہلی، 20 اکتوبر (یو این آئی) حالیہ دنوں میں ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتےہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے 15 دنوں کے اندر تیسری بار ہم وطنوں سے رواداری برتنے اور اختلاف کی صورت میں بھی دوسروں کے جذبات کی قدر کرنے
کی اپیل کی ہے۔
صدر نے مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں واقع اپنے آبائی رہائش گاہ پر ایک پرائیویٹ چینل سے کہا کہ ہندستان کی تہذیب رواداری بڑھانے، اختلافات کو قبول کرنے اور اختلاف کی صورت میں بھی دوسروں کے جذبات کا احترام کرنے کا سبق دیتا ہے۔